پشاور، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی جانب سے موجودہ حکومت میں لاکھوں افراد کے ملک چھوڑنے کا دعویٰ کردیا گیا۔
ایک بیان میں مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کرچکے ہیں، جب پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے تو کیا خاک ترقی ہوگی۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترسیلات میں اضافہ ملک کی ترقی نہیں بلکہ پستی کی نشاندہی کر رہا ہے، رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے، وزیراعظم اور وزرا شرمندہ ہونے کے بجائے بیروزگاری ختم ہونے کی مبارکباد دیتے تھکتے نہیں۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے استحصال میں وفاقی حکومت بھی قصوروار ہے۔
بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کا استحصال ہوتا ہے، وفاقی حکومت کا بھی قصور ہے۔