گلگت، تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 طالبات جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گلگت میں بسین تھانے کے قریب سکول کی بچیاں سڑک کراس کر رہی تھیں کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئیں، زخمی بچیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی، بچیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی امریکی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمیر اسلم شہریوں کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر اور ویزا پراسیس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشن سلپ جاری کرتا تھا۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس نے دو خواتین سے 1 لاکھ 34 ہزار روپے وصول کیے اور انہیں جعلی دستاویزات فراہم کیں۔