بیجنگ، چین میں ایک کمپنی نے غیر شادی شدہ افراد کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ چین کے صوبہ شانڈونگ میں ایک کیمیکل کمپنی نے نئی پالیسی جاری کی ہے، جس میں ملازمین کو کہا گیا کہ ستمبر تک اگر غیر شادی شدہ افراد نے شادی نہ کی تو انہیں نوکری سے برخاست کردیا گیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے 28 سے 58 سال کی عمر کے سنگل یا طلاق یافتہ ملازمین کو شادی کرنے کی ہدایت کی گئی، کمپنی کی اس پالیسی کا مقصد شادی شدہ ملازمین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
چینی کمپنی کے جاری نوٹس میں ملازمین کو تنبیہ کی گئی کہ مارچ تک اگر کسی غیر شادی شدہ شخص نے شادی نہ کی تو اسے معذرت پر مبنی خط کمپنی میں جمع کرانا ہوگا، جون تک شادی نہ کرنیوالوں کی جانچ پڑتال کی جائیگی جبکہ ستمبر تک شادی نہ کرنیوالے کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔
کمپنی کی اس پالیسی پر ملازمین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے جبکہ قانونی ماہرین نے بھی کمپنی کے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے، سوشل میڈیا پر بھی کمپنی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
یوٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس معاملے پر چین کے سوشل سکیورٹی بیورو نے کمپنی کا دورہ کیا جس کے بعد کمپنی نے یہ نئی پالیسی واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کسی بھی غیر شادی شدہ شخص کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔