ہفتہ, 15 مارچ , 2025

آسٹریلیا: خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئنز لینڈ، آسٹریلیا میں مٹی میں پائے جانیوالے خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملیئوڈوسس نامی بیماری مٹی یا کیچڑ میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے پھیلتی ہے، عام طور پر یہ بیکٹیریا شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ کوئنز لینڈ کے کچھ حصوں میں رواں ماہ 59 انچ سے زائد بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

کوئینز لینڈ ہیلتھ ڈیٹا کا بتانا ہے کہ رواں سال اب تک 94 افراد اس بیکٹیریا سے متاثر ہوچکے ہیں، یہ بیماری سانس کے ذریعے یا خون میں شامل ہو کر پھیلتی ہے۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکایوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امید کرتے ہیں یوکرین کے صدرمعدنیات سے متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے، امریکی صدر سرحدی معاملات پر اپنے احکامات پر قائم ہیں ، جو ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اسے گوانتاناموبے جیل بھیجا جائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter