33
شکارپور، جھان واہ تھانے کی حدود میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، چچا نے اپنی سگی بھتیجی اور ایک نوجوان کو قتل کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کی تحقیقات میں ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عدالت کی جانب سے ایس آئی یو پولیس کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی گئی، ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔