ہفتہ, 15 مارچ , 2025

مکہ میں کبریٰ خان کی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے نکاح کے بعد مکہ مکرمہ میں رخصتی کی دلکش ویڈیو منظر عام پر آ گئی، جسے ایک فوٹوگرافر نے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد الحرام میں نکاح کے بعد کبریٰ خان کو قرآن مجید کے سائے میں ان کے اہل خانہ نے گوہر رشید کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔

latest urdu news

دلچسپ بات یہ ہے کہ کبریٰ خان نے روایتی دلہنوں کی طرح سرخ جوڑا نہیں پہنا، جبکہ گوہر رشید بھی عام دولہا کے لباس میں نظر نہیں آئے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نکاح اور رخصتی کے بعد ایک روز قبل قوالی نائٹ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، جس میں خاندان کے افراد کے علاوہ شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter