ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے 1 اہلکار شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

روجھان، انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے 1 اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ روجھان انڈس ہائی وے موسائی پھاٹک کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جام شہادت نوش کر گیا۔

latest urdu news

حکام کے مطابق حادثے میں الٹنے والی گاڑی میں 3 اہلکار سوار تھے، حادثہ زیر تعمیر روڈ کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ شہید اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ایلیٹ فورس کے شہید اہلکار کا تعلق جام پور سے ہے۔

دوسری جانب کراچی میں اغوا کے بعد قتل کئے گئے مصطفیٰ عامر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

مقتول کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز 6 میں ادا کی گئی، فیصل ایدھی سمیت دیگر شخصیات، مقتول کے ورثا، اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔

منشیات فروشی کے الزام میں زیر حراست ملزم ساحر حسن نے ارمغان کو منشیات بیچنے کا انکشاف کیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter