تحریک انصاف نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تحریک انصاف کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین دشمن بھارت نے یہ مہم جوئی پاکستان کے خلاف نہیں کی تھی۔

latest urdu news

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سابق صدر عارف علوی امریکا میں ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، یہ پاکستان پر پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں، کامیاب نہیں ہوں گے، عارف علوی نے اپنی سیاست پاکستان کے مفاد سے اوپر رکھی ہوئی ہے، یہ کس شخص کیلئے شور مچا رہے ہیں، جس کی چوری کا دستاویزی ثبوت پکڑا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تاریخ کی سب سے زیادہ شفاف دستاویزی چوری کی، عوام کی دولت پر بدترین ڈاکہ ڈالا۔

دوسری جانب رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توڑنے والے آج شرمسار ہو چکے ہیں۔

جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کے دوران ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری1 سال کی کارکردگی کے مخالفین بھی معترف ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter