اسلام آباد، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسا نظام متعارف کرایا ہے، جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئے گا، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے تحت سندھ ہائیکورٹ نے ایک دن میں 24 ارب کے کیسز کے فیصلے کیے ہیں، یہ رقم اب قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے ایسی مزید رقوم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے، ٹربیونلز، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں کھربوں روپے کے مقدمات زیرِ التوا ہیں، واجب الادا ٹیکس کی1،1 پائی عوام کی امانت ہے۔
دوسری جانب سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑ دیئے۔
جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین توڑ کر اور جبر سے ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان عوام کا نمائندہ نہیں ہے، پارلیمان کی دوتہائی اکثریت پیسے دے کر ایوان پہنچے۔