38
کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 9 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان گرفتار کرلئے۔
ترجمان اے این ایف کا بتانا ہے کہ کارروائیاں فیصل آباد، کراچی، لاہور، پشین، ملتان اور اسلام آباد میں کی گئیں۔
حکام کے مطاق کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 493.47 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی، پکڑی جانیوالی منشیات میں 457 کلو گرام چرس، 23 کلو 210 گرام ہیروئن، 12 کلو 666 گرام آئس شامل ہے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ زیر حراست ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
دوسری جانب داتا دربار سے نجی ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاہورپولیس کا بتانا ہے کہ میاں چنوں کی رہائشی 37 سالہ لیڈی ڈاکٹر ثنا داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں آئی تھی ، ڈاکٹر ثناء گائناکالوجسٹ تھی اور اس نے ایم آرسی ڈی جی کا امتخان دیا جس میں وہ فیل ہوگئی۔