ہفتہ, 15 مارچ , 2025

عمران خان سے ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اجازت نہ مل سکی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے 12 افراد کی فہرست جیل حکام کو دی گئی تھی تاہم 4 بجے وقت ختم ہونے پر جیل حکام نے انکار کر دیا۔

ملاقاتیوں میں سلمان اکرم راجہ، فیصل چوہدری، تیمور سلیم جھگڑا، سہیل آفریدی، مصدق عباسی، حلیم عادل شیخ، سیمابیہ طاہر اور دیگر شامل ہیں۔

latest urdu news

صوبائی وزیر پختونخوا سہیل آفریدی، سیمابیہ طاہر، معاون خصوصی پختونخوا حکومت مصدق عباسی اور جنید اکبر، شاندانہ گلزار، عاطف خان، حامد رضا، عمر ڈوگر اور علی خان جدون اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

عامر ڈوگر، ثناء اللہ خان مستی، چیک ڈاکٹر امجد بشیر قریشی، ڈاکٹر نثار جٹ، اپوزیشن لیڈر پنجاب احمد خان بھچر اور معین قریشی بھی پہنچنے والوں میں شامل تھے کہ جنہیں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ۔

سہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی میں 1 مرتبہ عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا ہوں لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جاتی اور آج اگر ملاقات نہیں کروائی گئی تو توہین عدالت کے لیے رجوع کریں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جیل والے کوئی عدالتی حکم نہیں مانتے اور جو قیدیوں کے حقوق ہیں اس کے اوپر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، اگر ملاقات ہوتی ہے تو پارٹی امور سمیت کے پی حکومت کے حوالے سے بھی بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سنگاپور سے بھی آگے نمبر لے گئی ہے، سنگاپور میں ریونیو گروتھ ریٹ 28 پرسنٹ ہے اور خیبر پختونخوا الحمدللہ 55 پرسنٹ تک ریونیو گروتھ ریٹ پہلے سال میں پہنچ گیا۔

صوبائی وزیر کے پی نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پختونخوا کے عوام کو رمضان المبارک میں اشیا خورونوش پر ریلیف دینے جا رہے ہیں اور عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف دیں گے۔

صوبائی وزیر سہیل آفریدی کے مطابق عالیہ حمزہ، سمابیہ طاہر، جنید اکبر، عادل بازید، حلیم عادل شیخ اور مصدق عباسی کو بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے بلایا ہے، اگر ملاقات ہوگئی تو میڈیا سے تفصیلاً گفتگو کروں گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter