وزیراعظم نے رمضان پیکج سے متعلق وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری کردیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم پاکستان نے رمضان پیکج سے متعلق وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری کردیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا اور وزارت آئی ٹی شارٹ کوڈ کو رمضان پیکج کے پیغامات کی تصدیق کے لیے یقینی بنائے گی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے، جبکہ مضان ریلیف پیکج کے لیے این ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم پاکستان رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے اور پیکج کے تحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے بجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اس بار وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جا رہا۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 26 فروری کو عہدے کا حلف اٹھایا، کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے سال میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ لیے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter