بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والی ریکھا گپتا کی جانب سے نئی دہلی کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ پہلی بار رکن اسمبلی بننے والی خاتون رکن ریکھا گپتا نے وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں نئی دہلی کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا جس کے بعد وہ دہلی کی چوتھی خاتون وزیراعلیٰ بن گئی ہیں۔
نئی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا کی جانب سے ریکھا گپتا سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیاگیا، تقریب حلف برداری میں مودی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے ساتھ ان کی کابینہ میں شامل 6 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ 50 سالہ ریکھا گپتا نئی دہلی کی نویں وزیراعلیٰ ہیں اور وہ اس منصب پر فائز ہونے والی چوتھی خاتون ہیں جو پہلی بار الیکشن لڑ کر رکن اسمبلی بنیں اور پھر وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے نئی دہلی میں اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی کی حکومت تھی اور اروند کجریوال نے عدالتوں میں مقدمات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔