55
تھرپارکر، مٹھی میں 15 سالہ لڑکی کی 60 سالہ شخص سے شادی پر پولیس نے چھاپہ مار دیا۔
باراتیوں کی جانب سے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کیا گیا، پولیس نے دلہے سمیت 10 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے چھاپے کی وجہ سے دلہن سیتا بھیل کو لواحقین نے چھپا لیا، پولیس کا بتانا ہے کہ سرچ آپریشن کے باوجود دلہن کا سراغ نہ مل سکا۔
دوسری جانب جائیداد کے تنازع پر ملزم کی جانب سے بھابھی کو 2 بیٹیوں سمیت قتل کر دیا گیا۔
ملزم کے چھریوں کے وار سے 3 بھتیجیاں بھی شدیدزخمی ہو گئیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کا بھائی کی موت کے بعد بھابھی سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، آج تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کرکے بھابھی قمر بتول، 15 سالہ مریم اور 21 سالہ علیشبا کو قتل کیا۔