ہفتہ, 15 مارچ , 2025

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش ہوگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، نوجوان مصطفیٰ عامر کو اغوا کے بعد قتل کرنیوالا ملزم ارمغان انسداد دہشتگردی عدالت میں بے ہوش ہوگیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس سلسلے میں پولیس کی جانب سے ملزم ارمغان کو عدالت نمبر 2 میں پیش کیا گیا، تاہم سماعت کے دوران ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش ہوگیا۔

latest urdu news

سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ملزم کی طرف سے کون آیا ہے؟ اس پر وکیل صفائی نے کہا ملزم سے وکالت نامہ دستخط کروانا ہے مگر ارمغان نے وکالت نامے پر دستخط سے انکار کردیا۔

عدالت نے ملزم سے سوال کیا پولیس نے جب پکڑا اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ اس پر ملزم ارمغان کا کہنا ہے کہ مجھے مارا گیا ہے۔

عدالت نے سوال کیا کہ لاش مل گئی ہے؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ باڈی مل گئی ہے اور قبر کشائی کا آرڈر بھی ہوگیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے ریمانڈ دیا جائے۔

اسکے بعد عدالت کی جانب سے تفتیش کے لیے ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter