وزیراعظم اور وزیر داخلہ کیخلاف اندراج مقدمہ، ایس ایچ او نے جواب کیلئے وقت مانگ لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او کی جانب سے جواب کیلئے وقت مانگ لیا گیا۔

وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔

latest urdu news

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے 22 اے کی درخواست پر سماعت کی گئی، جس میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر ایس ایچ او کو مزید وقت دیتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ درخواست گزار گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر کو ڈی چوک میں قتل ہوا تھا، درخواست گزار نے شہباز شریف، وزیر داخلہ و دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کر رکھی ہے۔

دوسر ی جانب لاہور پولیس کی جانب سے گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنیوالے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کرنیوالے ملزم، گھر کے مالک مقصود کو حراست میں لیکر جیل میں پابند کردیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter