پاکستان او آئی سی پر فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اقدامات کرنے پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک، پاکستان کی جانب سے او آئی سی پر فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کو اپنا ’بنیادی حلقہ‘ سمجھتا ہے اور فلسطین کا مسئلہ پاکستان اور مسلم دنیا دونوں کے لیے اولین ترجیح ہے، پاکستان او آئی سی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

latest urdu news

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں،غزہ میں سیز فائر پر عملدرآمد کیلئے ڈپلومیٹک راستے اپنانا ہوں گے، غزہ کی بحالی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اسرائیل لبنان میں مسلسل مسلح کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، غزہ کے حوالے سے اسرائیل سیز فائر معاہدے کی پاسداری یقینی بنائے، غزہ کی جنگ نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج پیدا کیے ہیں۔

فلسطین کے مفادات اور عرب و مسلم امہ کے مقاصد کو محفوظ رکھنے کیلئے کام کرنا چاہیے، پاکستان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحفظ کیلئے سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے و تیسرے مرحلے کے نفاذ کیلئے سفارتکاری کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں غزہ کے عوام کو مناسب انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجاویز کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی پر تشدد، بےدخلی کی مہم کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter