49
اسلام آباد، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔
دوران ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں لیاقت خٹک، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری بھی شریک ہوئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کرتے کہا گیا کہ نوجوان جلاؤ گھیراؤ نہیں ملک کا ساتھ دیں۔
آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آسان کاروبار کارڈ کے تحت بلاسود 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک قرضے دیئے جا رہے ہیں، پروگرام کے تحت ملنے والے قرضے کی 3 سال میں آسان اقساط پر واپسی ہوگی۔