ہفتہ, 15 مارچ , 2025

اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فوج کے میجر جنرل ایال ضمیر کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ کابینہ نے اتوار کے روز میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی منظوری دی، جو ایال ضمیر کی تقرری کا سب سے آخری مرحلہ تھا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، انہیں سابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کے استعفے کے بعد آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق آرمی چیف نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کا حملہ نہ روکنے کو فوجی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایال ضمیر آئندہ ماہ 5 مارچ کو اسرائیلی فوج کے 24 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھالیں گے۔

علاوہ ازیں میجر جنرل تامیر یدائی کو نئے آرمی چیف کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین میں امن کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ صدر زیلنسکی روس یوکرین امن مذاکرات کا حصہ ہوں گے، روسی ہم منصب سے جلد ملاقات کا امکان ہے، امریکا کی اعلیٰ قیادت روسی حکام سے یوکرین جنگ کے خاتمے پر مذاکرات کرنے جارہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter