زائرین کی بسیں حادثات کا شکار، 16 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ، زائرین کی 2 بسوں کو پیش آنیوالے حادثات میں کم از کم 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نوابشاہ اور خیرپور میں زائرین کی 2 بسوں کو پیش آنیوالے حادثات میں کم از کم 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

پولیس کا بتانا ہے کہ نوابشاہ میں آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے آرہے تھے۔

ادھر خیر پور میں بھی قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب زائرین کو لیجانے والی کوچ الٹ گئی جس میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کا شکار مسافر کوچ پنجاب سے سہیون جا رہی تھی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter