اے آر رحمان کا انڈین یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا تنازعے پر مزاحیہ تبصرہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف موسیقار اے آر رحمان نے فلم چھاوا کے میوزک لانچ ایونٹ میں رنویر الہ آبادیا تنازعے پر دلچسپ تبصرہ کیا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے فلم چھاوا کے میوزک لانچ ایونٹ میں یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے تنازعے پر ایک دلچسپ تبصرہ کیا، جس نے حاضرین کو حیران کر دیا۔

latest urdu news

یہ ایونٹ ممبئی کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد ہوا، جہاں وکی کوشل، راشمیکا مندانا، فلم کے ڈائریکٹر لکشمن اوٹیکر اور پروڈیوسر دنیش وجن نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران وکی کوشل نے اے آر رحمان سے کئی دلچسپ سوالات کیے، جن میں ایک سوال تھا: "اگر آپ کو اپنی موسیقی کو تین ایموجیز میں بیان کرنا ہو، تو وہ کون سے ہوں گے؟”

اے آر رحمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا:
"ایک تو وہ ہوگا جس کا منہ بند ہو، کیونکہ پچھلے ہفتے ہم نے دیکھا کہ جب منہ کھلا تو کیا ہوا!”

رحمان کے اس جملے پر ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔ وکی کوشل نے مزید دو ایموجیز کے بارے میں پوچھا، تو رحمان نے ہنستے ہوئے کہا:
"باقی دونوں بھی وہی ہوں گے!”

مزید گفتگو کے دوران وکی کوشل نے سوال کیا: "اگر آپ اپنی زندگی پر کوئی ساؤنڈ ٹریک بنائیں، تو اس کا ٹائٹل کیا ہوگا؟”
رحمان نے توقف کے بعد جواب دیا: "سمارپن!” (یعنی مکمل خود سپردگی)

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس قسم کی موسیقی سنتے ہیں، تو انہوں نے بتایا:
"جب میں کام کر رہا ہوتا ہوں تو کچھ نہیں سنتا، بس گھر جا کر سو جاتا ہوں۔ لیکن جب سفر میں ہوتا ہوں، تو کلاسیکی موسیقی، نصرت فتح علی خان یا کمار گندھرو کے گانے سنتا ہوں!”

وکی کوشل نے مزاحیہ انداز میں کہا: "مجھے وہ پلے لسٹ چاہیے، تاکہ میں جان سکوں کہ اے آر رحمان کی طرح ریلیکس کیسے کیا جاتا ہے!”
جس پر رحمان نے ہنستے ہوئے جواب دیا: "یا پھر بس ریڈیو سن لو!”

واضح رہے کہ فلم چھاوا 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter