ہفتہ, 15 مارچ , 2025

بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی بیٹر بابر اعظم کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے گئے۔

بابراعظم نے آج کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں 3 ملکی سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے دسواں رن لے کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔

latest urdu news

یوں اب بابر اعظم مشترکہ طور پر تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں، قومی کرکٹر نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔

بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین ایشین بھی ہیں کیونکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

اسکے علاوہ بابر اعظم 6 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے 11 ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔

بابر اعظم سے پہلے انضمام الحق، محمد یوسف، سعید انور، شاہد آفریدی، شعیب ملک، جاوید میانداد، یونس خان، سلیم ملک، محمد حفیظ اور اعجاز احمد بھی 6 ہزار ون ڈے رنز بنا چکے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter