سرائے عالمگیر: آتش بازی کا سامان برآمد، ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں غیر قانونی آتش بازی کے سامان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، دولت نگر اور سرائے عالمگیر سے بڑی مقدار میں شہنائیاں، انار، گولے اور ہوائیاں برآمد کر لی گئیں۔

دولت نگر: ڈی ایس پی صدر غازی آصف علی کی نگرانی میں ایس ایچ او انسپکٹر توقیر رانجھا نے کارروائی کرتے ہوئے پرویز مہدی اور نعیم حسین کے قبضے سے 100 شہنائیاں، 30 انار، 200 گولے برآمد کیے۔

latest urdu news

سرائے عالمگیر: ڈی ایس پی رائے منیر احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او شیراز حیدر نے قیصر علی سے 10 ہوائیاں، 5 انار برآمد کر لیے۔

لاری اڈہ، گجرات: ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی کی ہدایت پر ایس ایچ او SI آفتاب بخاری نے شیراز ولد قمر حسین کے قبضے سے 15 ڈبیاں ماچس پٹاخے، 20 ڈبیاں پھل جڑیاں، 20 ہوائیاں برآمد کر لیں، جبکہ عبدالرحمان سے ماچس پٹاخے 14 ڈبیاں، پھل جڑیاں 13 پیکٹ، 16 ہوائیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن "کرائم فری پنجاب” کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

گجرات میں تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن جاری، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا بڑا اعلان

شیئر کریں:
frontpage hit counter