ہفتہ, 15 مارچ , 2025

میرے علم میں نہیں کہ حکومت ریفرنس لانے کا سوچ رہی ہے یا نہیں، عرفان صدیقی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کے علم میں نہیں کہ حکومت ریفرنس لانے کا سوچ رہی ہے یا نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سیاست دان تو واک آؤٹ اور بائیکاٹ کرتے ہیں لیکن جج صاحبان کا واک آؤٹ یا بائیکاٹ کرنا انہوں نے کبھی نہیں دیکھا جب کہ سب کو پتا ہے وہ کون سے دو جج صاحبان ہیں جن کے خلاف ریفرنس لانے کی بات کی گئی ہے۔

latest urdu news

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت کا ججز کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، ججز میں تقسیم میں کوئی نئی بات اور کوئی اچھی بات بھی نہیں ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ عدالتیں، صوبے اور انتظامیہ کام کررہی ہے، ملک کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، سیاسی عدم استحکام نے کیا بگاڑ لیا؟ پی ٹی آئی اپوزیشن سے بات چیت کررہی ہے، اچھی بات ہے، پی ٹی آئی جہاں کمفرٹیبل ہے وہاں ضرور بات کرے، پی ٹی آئی بات چیت سے پہلے بتا دے کہ سول نافرمانی پر قائم ہے یا نہیں، کیا آج بھی 9 مئی اور 26 نومبر جیسا احتجاج کرنا چاہتی ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم ہاؤس کے ظہرانے میں موجود تھے، وہاں پر آرمی چیف سے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خطوط بھیجنے کا سوال ہوا تھا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی خط نہیں ملا۔

دوسری جانب پاکستان اور ترکیے کا تجارتی حجم 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کا عزم لیے ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو جمعرات کو نور خان ائیربیس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter