ملتان، عدالت نے 4 ممبران اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ملتان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد ضلعی عہدیداران اور وکلا رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
ملزمان پر آرڈیننس کی خلاف ورزی اور سرکاری معاملات میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا اور وہ بار بار عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔