حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط معاشی خود مختاری پر حملہ قرار دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو ڈوزیئر جمع کرانا پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔

حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو لکھا گیا خط ایک سیاسی چال نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔

latest urdu news

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو ڈوزیئر جمع کرانے کا وقت کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ اس نازک مرحلے پر معیشت کو غیر مستحکم کیا جائے، تحریک انصاف کی یہ کوشش اس کے مسلسل ریاست مخالف رویے کا اظہار ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اور زوال کے سفر کو ترقی کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter