ملک بھر کے بجلی صارفین کیلیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی کردی۔
اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی کر دی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین کے لیے فی یونٹ 1 روپے 22 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ 1 روپے 23 پیسے کمی کی گئی ہے۔ یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جہاں سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے دسمبر کے ایف سی اے اور کے الیکٹرک صارفین کے لیے نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے۔
حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا، جس سے ملک بھر کے بجلی صارفین کو ریلیف ملے گا۔ تاہم، اس فیصلے سے مستثنیٰ صارفین کی تفصیلات بھی نوٹیفکیشن میں فراہم کی گئی ہیں۔