ہفتہ, 15 مارچ , 2025

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کردی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم ہو گئی، سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے انہیں ایک ماہ بعد انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

latest urdu news

سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں سردار تنویر الیاس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی گئی، جبکہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ سے نااہلی کے خلاف دائر اپیل بھی نمٹا دی گئی۔

اپریل 2023 میں عدالت نے انہیں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے دو سال کے لیے نااہل کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی وزارت عظمیٰ اور حکومت ختم ہو گئی تھی۔

سردار تنویر الیاس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی، جہاں انہوں نے عدالت کی جانب سے جاری کردہ توہین عدالت کے نوٹس پر معافی مانگ لی۔ ان کے خلاف ایک تقریر کی بنیاد پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے بیک وقت توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter