حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنے کی گنجائش نہیں: وفاقی وزیر خزانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنے کی گنجائش نہیں۔

کراچی میں سکیورٹی ایکسچینج کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب اچھے کی خبریں آ رہی ہیں، کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

latest urdu news

حکومتی کاوشوں کی بدولت میکرواکنام استحکام خوش آئند ہے، زراعت کے سیکٹر میں بھی جدت آ رہی ہے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پر فائدہ مند گفتگو بڑی اہمیت کی حامل ہے، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کو اور طریقے سے دیکھنا ہوگا۔ گورنمنٹ کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ پالیسی فریم ورک دینا ہے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ انشورنس سیکٹر ایک اچھے موڑ پر ہے، حکومت نے جو بھی ایک سال میں حاصل کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter