جوڈیشل کمیشن کا بڑا فیصلہ: جسٹس عامر فاروق سمیت 5 دیگر ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں چھ ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ، اس فیصلے کے تحت جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، شفیع صدیقی کو بھی سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، ہاشم کاکڑ، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، اشتیاق ابراہیم، اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس صلاح الدین پنور کو بھی سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

latest urdu news

اسی طرح، جسٹس گل حسن کو سپریم کورٹ کا قائم مقام جج مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کے تحت ان کی تعیناتی آرٹیکل 181 کے تحت کی گئی ہے۔ یہ تجویز جسٹس یحییٰ آفریدی کی طرف سے دی گئی تھی۔

مزید براں، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کو بھی سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے، اور جسٹس گل حسن اورنگزیب کو قائم مقام جج کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter