Daraz نے پاکستان کیلئے معیاری اور سستی خریداری کے لئے چوائس نام سے نئی کٹیگری متعارف کرادی ہے۔
Daraz نے پاکستان کے صارفین کے لیے معیاری اور سستی خریداری کو یقینی بنانے کے لیے "Choice” کے نام سے ایک نئی کٹیگری متعارف کرائی ہے۔ یہ کٹیگری 3 لاکھ سے زائد معیاری اور کم قیمت اشیاء پر مشتمل ہے، جو مختلف اقسام کی مصنوعات فراہم کرتی ہے۔
یہ نئی کٹیگری فیشن، روزمرہ ضروریات، بیوٹی، ہیلتھ اور لائف اسٹائل کی وسیع رینج پر مشتمل ہے۔ اس کے ذریعے صارفین کو نہ صرف بہترین قیمتوں پر معیاری مصنوعات فراہم کی جائیں گی بلکہ اگر وہ تین یا زیادہ اشیاء خریدیں گے تو انہیں مفت ڈلیوری بھی ملے گی۔
Choice Category سے خریدی گئی اشیاء 1 سے 3 دن کے اندر ڈیلیور کی جاسکتی ہیں، جبکہ صارفین کے لیے 14 دن کی آسان اور مفت واپسی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
یہ کٹیگری پہلے "Any 3” کے نام سے متعارف کرائی گئی تھی، مگر اب اسے مزید وسعت دے دی گئی ہے۔ Online Shopping کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ کم قیمت میں معیاری اشیاء حاصل کرسکیں۔