گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ضلعی پولیس کے تعاون سے روڈ سیفٹی آگاہی کمپین کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری اور عوام میں روڈ سیفٹی کے شعور کو اجاگر کرنا تھا۔
اس کمپین میں صدر گجرات چیمبر محمد منیر پشاوری، ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ، ڈی ایس پی ٹریفک گجرات رضا حسنین اعوان، عباس بٹ، مرزا اویس عرفان، مہر عبد الرحمن (ایگزیکٹو ممبران گجرات چیمبر) اور چوہدری علی حسن (چیئرمین ون ونڈو سہولت سنٹر) نے شرکت کی اور عوام میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے۔
صدر گجرات چیمبر محمد منیر پشاوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے، خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر آپ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہنتے ہیں تو حادثات میں آپ کی جان بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔”
یہ کمپین شہریوں میں ٹریفک سیفٹی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جس سے حادثات میں کمی متوقع ہے۔