53
گجرات: (نیوز الرٹ) سرگودھا روڈ پر راہزنی، مسلح ڈاکو نوجوانوں سے موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
گجرات کے تھانہ شاہین کے علاقے محلہ قدرت آباد میں مسلح ڈاکوؤں نے سرعام راہزنی کی واردات کرتے ہوئے گلی میں کھڑے پانچ نوجوانوں کو لوٹ لیا۔ واردات کے دوران ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ذیشان امجد، محمد علی، زین، ابوبکر، بلال شبیر اور ایک دیگر نوجوان سے قیمتی موبائل فونز اور نقدی چھین لی۔
واردات کے دوران ڈاکوؤں نے دو آئی فون، ایک ریڈمی موبائل، ایک انفینکس موبائل، ایک سام سنگ موبائل اور ہزاروں روپے نقدی لوٹی اور اطمینان سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس تھانہ شاہین نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ شہریوں نے سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکا جا سکے۔