بی بی ثمیرہ الہٰی کے خلاف پہلا مقدمہ، حکومت مخالف نعرے بازی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا الزام۔
گجرات تھانہ کنجاہ پولیس نے شادیوال چوک کو بلاک کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ بیگم ثمیرہ الٰہی اور پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمے میں ساجد دلشاد ساکن کنجاہ، وارث سندھو، ریاض نزیر جھیورانوالی، سابق چیئرمین چوہدری نثار کھوجیانوالی، مبشر نواب ساکن جھیورانوالی، چوہدری جاوید اقبال ماجرہ، عبداللہ اشفاق جھیورانوالی، راجہ تصدق ساکن جی ٹی روڈ، ناصر جاوید کوٹ قطب الدین، عباس حسین ساکن پوربہ اور آصف گوندل ساکن کنجاہ سمیت 18 نامزد اور کئی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر احتجاج میں شریک متعدد افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں اکثریت جھیورانوالی کے رہائشی بتائی جاتی ہے۔ گرفتار ملزمان کو چھٹی کے دن، اتوار کے روز مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر گجرات جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔