بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر 4 افراد حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گلشن اقبال میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر مبینہ ٹاؤن تھانے میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد 4 افراد کوحراست میں لیا گیا ہے، جن میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکارپر جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران پولیس کانسٹیبل کی یونیفارم پھٹ گئی تھی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter