پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی گئی۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی جانب سے سپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت کا جواب دے دیا گیا۔

latest urdu news

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا باب بند ہوگیا، اب ہم مذاکرات نہیں کرینگے، حکومت کے ارادے ٹھیک ہیں اور نہ ہی نیت۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاسی مذاکرات خواہشات پر نہیں، مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی آفر کی تھی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی۔

سپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر سے پہلے منظوری آجائے پھر ہمارے پاس بھی آجائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سخت آدمی ہیں۔

دوسری جانب سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی جانب سے حالیہ احتجاج کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا گیا۔

بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں درج مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں جیل پہنچیں اور حالیہ احتجاج کے 10مقدمات میں انہیں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter