پاکستان نے بے روزگاری میں بھارت اور بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کی بیروز گاری شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بیروز گاری کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد (آئی آئی پی) – پاکستان میں بیروزگاری کی شرح خطے کے دیگر ممالک بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

latest urdu news

پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بیروزگاری 7 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اس مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کو ہر سال 15 لاکھ نئی ملازمتوں کی ضرورت ہے۔

مہنگی بجلی، گیس اور بھاری ٹیکسوں کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے سینکڑوں صنعتیں بند ہوگئیں اور لاکھوں افراد روزگار سے محروم ہوگئے۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزدور طبقہ بے روزگاری کی شکایت کرتا دکھائی دیتا ہے، جبکہ صنعت کار بھی موجودہ صورتحال سے شدید پریشان ہیں۔

اقتصادی ماہر اسامہ رضوی کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے، درجنوں ٹیکسٹائل ملز بند ہو چکی ہیں، اور 45 لاکھ نوجوان روزگار کی تلاش میں ہیں۔ ایسے میں ملکی معیشت کی بحالی ناگزیر ہو چکی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter