دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت کی سہولت ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت دورا ن سروس انتقال کرنیوالے سر کاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سر کاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔

اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے با ضابطہ آفس میمورنڈم جاری کردیا گیا، جس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نئے فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سہولت سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلے کی روشنی میں واپس لی گئی اور فیصلے کا اطلاق بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہوگا۔

سروس کے دوران انتقال کی صورت میں سول سرونٹس کو وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت حاصل دیگر تمام مراعات اور سہولتیں بدستور جاری رہیں گی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے وہ شہدا جو دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہوتے ہیں، ان کے ورثا پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ اس فیصلے کا اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے کی گئی تقرریوں پر بھی نہیں ہوگا۔

دوسری جانب مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم ہلمی کی جانب سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ اپنے دورے کے دوران میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter