سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ریویو کررہی ہے، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ریویو کررہی ہے۔

لاہور میں غیر رسمی گفتگو کے دوران محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو اختیار ہے وہ چیمپئنز ٹرافی کے قومی سکواڈ میں تبدیلی کرتے ہیں یا نہیں۔

latest urdu news

محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی کا سکواڈ ری ویویو کر رہے ہیں، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف کو نیک نیتی سے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

دوسری جانب فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت پھر معطل کردی گئی۔

فیفا کے جاری بیان میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ پی ایف ایف اپنے آئین میں وہ ترامیم شامل کرنے میں ناکام رہی جو شفاف اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنانے اور فیفا کے طے شدہ اصولوں کے مطابق پی ایف ایف کی نارملائزیشن کا عمل مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter