اسلام آباد، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے پہلے 100 دنوں میں سپریم کورٹ کے زیر التوا کیسز میں 3 ہزار کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
اعلامیے میں یہ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 8 ہزار 174 مقدمات کا فیصلہ کیا، سپریم کورٹ میں 4 ہزار 963 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے 2 میٹنگز میں ججز کیخلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا، جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 40 شکایات کو نمٹایا۔
اعلامیے میں یہ بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کونسل نے 5 شکایات پر 5 ججز سے ابتدائی جواب مانگا، جج کیخلاف ایک شکایات پر مزید تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
دوسری جانب مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسزمیجر جنرل ابراہیم ہلمی کی جانب سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ اپنے دورے کے دوران میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی بات کی گئی۔