ہفتہ, 15 مارچ , 2025

ہمیں امید ہے مولانا فضل الرحمان عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے، سلمان اکرم راجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، ہم آج بھی 26 ویں ترمیم کی مخالفت کرتے ہیں۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے ہم مقابلہ کرتے رہیں گے، یہ جھوٹے کیسز ہیں، کل ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔

latest urdu news

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، ہمیں امید ہے مولانا فضل الرحمان عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے، عوام اس فسطائیت کیخلاف ہیں، مولانا فضل الرحمان اس فسطائیت کیخلاف عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں، جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہمارا مؤقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے، عدلیہ پر ہونے والے ہر حملے کی مخالفت کریں گے، جو جہاں تک ہمارا ساتھ دے سکتا ہے وہ دے۔

دوسری جانب وزیر مریم اورنگزیب نے ”برید پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس“ سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب نے انسداد اسموگ کے لیے 10 ارب روپے اور کلائیمٹ ریزیلینس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter