لاہور، جماعت اسلامی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے اور صوبائی دارالحکومت کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک میں انتخابی نتائج پر عوام کو شدید تحفظات ہیں اور مطالبہ کیا کہ انتخابی نتائج سے متعلق جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعت کو سیٹیں دی جائیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیلی ہے اور ملک بھر میں احتجاج کیے جائیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن نے رمضان سے پہلے مہنگائی کے بڑھتے مسائل پر بھی سوالات اٹھائے اور حکومت سے جواب طلب کیا۔
دوسری جانب بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روک دیا گیا۔
اس موقع پر راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔
فیصل چوہدری کی جانب سے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دے دی گئی۔
فیصل چوہدری کی جانب سے درخواست میں تحریر کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے، جیل عملے نے آج داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے نہیں دیا۔