اسلام آباد، مراکش کشتی حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچادی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 پاکستانیوں کی لاشوں کو پرواز ایس وی 726 کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچایا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 2 میتوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا تعلق شیخورپورہ سے ہے جن افراد کی لاشیں وطن واپس لائی گئیں ان میں محمد ارسلان،علی سجاد،حامد شبیر اور اقبال وقاص شامل ہیں۔
پاکستانیوں کی وطن واپسی کے موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
یاد رہےکہ 15 جنوری کو کشتی واقعہ میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھی، تاہم مقامی حکام کو ریسکیو آپریشن کے دوران صرف 13 لاشیں ملیں جن کا تعلق پاکستان سے تھا جب کہ 27 سے زائد لاشیں نہیں ملیں۔
دوسری جانب پاکستان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے۔
اسلام آباد میں تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران خالد قدومی کا کہنا ہے کہ غزہ دوبارہ بنے گا اور پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر اٹھے گا۔
خالد قدومی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے اسرائیل کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔