ہسپانوی شکاری نے مارخور کا شکار کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپانوی شکاری نے دوسرا نان ایکسپورٹ ایبل مارخور کا شکار کرلیا۔

چترال کے علاقے مولن گول میں ہسپانوی شکاری کی جانب سے دوسرا نان ایکسپورٹ ایبل مارخور کا شکار کرلیا گیا۔

latest urdu news

چترال گول نیشنل پارک کے ڈی ایف او رضوان اللہ یوسفزئی کا بتانا ہے کہ ہسپانوی شکاری گیرواسیو نیگریٹ فرانکو کی جانب سے مولن گول کے علاقے میں 45 انچ ٹرافی کے مارخور کا شکار کیاگیا۔

ہسپانوی شکاری نے 42500 ڈالرز فیس ادا کرکے یہ شکار کیا، ڈی ایف او کے مطابق شکار کی فیس سے حاصل یہ رقم مقامی آبادی پر خرچ کی جائے گی۔

ہسپانوی شکاری کا کہنا تھا کہ مارخور کا چمڑا اور سینگ  خیبرپختونخوا حکومت اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہوں گے۔

واضح رہے کہ مارخور پاکستان کا قومی جانور اور پاکستان کی خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی کا نشان ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter