196
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار ماورا حسین اور امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ماورا حسین کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جو لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی ہیں۔
تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ کی جانب سے لکھا گیا کہ ’اور تمام افراتفری کے درمیان میں نے آپ کو پالیا۔
ساتھ ہی اداکارہ ماورا حسن نے آج کی تاریخ لکھتے ہوئے ’ماورا امیر ہوگئی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ ماضی میں اپنے ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے کہا تھا کہ امیر گیلانی بہت اچھے انسان ہیں اور وہ دونوں بہت گہرے دوست ہیں، اور اگر دو دوست آپس میں شادی کرنا چاہیں تو شادی بھی کر سکتے ہیں۔
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کو 2020 میں آن ائیر ہونے والے ڈرامے ثبات اور پھر 2023 کے ڈرامہ نیم میں بےحد پسند کیا گیا تھا۔
View this post on Instagram