کشمیر ایک دن آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا: آرمی چیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، مزید 10 بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔

مظفرآباد میں اہم دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے جموں و کشمیر یادگار پہنچ کر شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

latest urdu news

جنرل عاصم منیر نے کشمیری سرحدوں پر تعینات جوانوں اور افسران کی بہادری، جذبے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ چیلنجنگ حالات میں بھی پاک فوج کے افسران اور جوانوں کا بلند حوصلہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گا،آرمی چیف نے پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

بعد ازاں، آرمی چیف نے کشمیری عمائدین اور سابق فوجی افسران سے ملاقات کی اور پاکستان کی **مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا،انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سختیوں اور شدت پسندی نے کشمیری عوام کو مزید مضبوط اور پُرعزم بنا دیا ہے، آرمی چیف نے واضح الفاظ میں کہا: بلا شبہ کشمیر ایک دن آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا، جیسا کہ کشمیری عوام کی آزاد مرضی اور مقدر ہے۔

جنرل عاصم منیر نے قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور شہ رگ کو جسم سے کاٹنے کا مطلب زندگی کا خاتمہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی سرزمین کو اللہ نے قدرتی وسائل اور حسن سے نوازا ہے، کچھ لوگ آج ظلم کر سکتے ہیں، مگر یہ ظلم ہمیشہ کے لیے نہیں چل سکتا،آرمی چیف نے اعلان کیا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا اور آئی ٹی سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گےتاکہ نوجوان آگے بڑھ سکیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter