وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ آزادی کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔
خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گئے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔
کشمیریوں کی آزادی کو دبانے کیلئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج "یوم یکجہتی کشمیر” بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں عوام نے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔