راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش قبول کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چند روز قبل مفتی قوی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے کی تعریف کی اور انہیں شادی کی پیشکش کی تھی جس پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

لاہور: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے پر مفتی قوی نے حالیہ پوڈکاسٹ میں نہ صرف ان کی تعریف کی بلکہ انہیں شادی کی پیشکش بھی کی، جس پر اب راکھی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

latest urdu news

ایکسپریس نیوز کے مطابق، پوڈکاسٹ میں مفتی قوی سے راکھی ساونت سے ممکنہ شادی کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں گی تو وہ اس رشتے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک والدہ کی رضامندی ضروری ہے۔

مفتی قوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور دیگر علمائے کرام کی تحقیق کے مطابق ہندو مذہب کی مقدس کتابیں الہامی حیثیت رکھتی ہیں، اس لیے راکھی ساونت اہلِ کتاب کے زمرے میں آتی ہیں اور ان سے نکاح جائز ہے۔

انہوں نے اپنی پہلی شادی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نکاح ایک معزز خاندان کی خاتون سے ہوا تھا، جو ایک ممتاز نسب سے تعلق رکھتی تھیں، لیکن ان کی وفات کے بعد یہ رشتہ ختم ہو گیا۔

ادھر راکھی ساونت نے بھی مفتی قوی کی شادی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں جواب دیا ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں راکھی نے کہا، ’میں تو کسی مولانا سے شادی کے لیے بے تاب ہوں، قوی صاحب، آپ کے نام میں ہی قوی آتا ہے، میرے لیے کوئی ‘کویتا’ (شاعری) لکھیے!‘

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

شیئر کریں:
frontpage hit counter