فلسطینی مزاحمت کار کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کار کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایک فلسطینی مزاحمت کار نے مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تیاسیر کے قریب اسرائیلی چیک پوائنٹ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فوج کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار صبح 6 بجے فوجی چوکی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا جس کے بعد اس نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی۔

اسرائیلی فوجی چوکی کے احاطے میں 11 فوجی اور ان کا کمانڈر تعینات تھے، فلسطینی مزاحمت کار رات میں چیک پوائنٹ کے نزدیک پہنچا اور صبح جب 2 فوجی چیک پوائنٹ کھولنے کے لیے باہر نکلے تو مزاحمت کار نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ کچھ منٹوں تک جاری رہا جس دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی مزاحمت کار بھی شہید ہوگیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter