گھریلو ملازمہ نومولود بچے پر تشدد کرنے کے بعد چوری کر کے فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، شمالی چھاؤنی میں گھریلو ملازمہ نومولود بچے پر تشدد کرنے کے بعد گھر سے چوری کر کے رفو چکر ہو گئی۔

3 مہینے کی بچی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ صائمہ نے 3 ماہ کے بچے کو منہ پر کپڑا رکھ کر مارنے کی کوشش کی، فوٹیج میں ملازمہ کو بچی پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

latest urdu news

ملزمہ اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات و رقم چوری کرکے فرار ہوئی، بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر تشدد کرنے کا پتہ سی سی ٹی وی سے چلا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کا بتانا ہے کہ ملازمہ کو 3 ماہ پہلے 26 ہزار ماہانہ پر گھر میں رکھا گیا۔

اطلاع ملنے پر شمالی چھاؤنی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، متاثرہ شہری مطلوب ظفر کی مدعیت ملزمہ صائمہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اویس شفیق کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائیگا، بچوں پر تشدد کرنے والے اور جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter